باچا خان یونیورسٹی حملہ، چارسدہ میں 31جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 13:05

باچا خان یونیورسٹی حملہ، چارسدہ میں 31جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم نے 31جنوری تک چارسدہ میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 50 سے 60 افراد زخمی جبکہ 25 سے 30 افراد شہید ہو گئے ہیں ، جن میں سکیورٹی گارڈز ، کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ایک پروفیسر حامد حسین اور طلبا شامل ہیں۔