Live Updates

چارسدہ : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بنی گالہ سے چارسدہ روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 13:07

چارسدہ : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بنی گالہ سے چارسدہ روانہ

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بنی گالہ سے چارسدہ روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حملے کی جتنی مذمت کی جائے اُتنی کم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اسکاٹ لینڈ یارڈ میں موجود ہیں جنہیں فوری واپس کا پیغام بھجوا دیا گیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چیف سیکرٹری سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود چارسدہ جا کر صورتحال کا جائزہ لوں گا اور دیکھوں گا کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں، جس کے بعد ہی کچھ صورتحال یا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات