دہشتگردوں کا تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ،کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ‘ مسرت چیمہ

بدھ 20 جنوری 2016 13:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کی رہنمامسرت جمشید چیمہ نے چارسدہ کی یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کو مزید وسیع کرنے اور اسکی رفتار کو بڑھانے کی ضرورت ہے ،اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈے پاکستانی قوم کے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور انشااللہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ہی دم لیں گے۔ خیبر پختوانخواہ دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اس کی بھرپور مدد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور شدت پسندی کا رجحان رکھنے والوں کا قلع قمع کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلانے کو مزید وسیع کرنے اور اسکی رفتار کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے ۔دہشتگردوں کی طرف سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے لیکن ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔دہشتگردی کے خلاف یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن ضرور آئے گا جب پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :