توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پاک ایران گیس معاہدہ پر کام کا آغاز کیا جائے‘ راجہ وسیم حسن

بدھ 20 جنوری 2016 13:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کے بعد پاکستان میں جاری توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے پاک ایران گیس معاہدہ پر کام کا فوری آغاز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث صنعتی شعبہ بحران کا شکار ہے گیس سے چلنی والی صنعتیں بند اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں محکموں کے دوران پہلے ہی پاک ایران گیس معاہدہ اتفاق رائے موجود ہے ایران پر پابندیوں کے باعث یہ معاہدہ زیر التوا تھا اب ایران پر پابندیوں کے خاتمہ کے بعد گیس کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات بھی درآمد کی جائیں ۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے دونوں ممالک کی سرحدیں ساتھ ساتھ ہیں اس لیے زمینی راستے کے زریعے پٹرولیم مصنوعات پاکستان کو سستی مہیا ہونگی اور پٹرولیم مصنوعات سستی مہیا ہونے سے عوام کو بھی ریلیف ملے گا اور سستی پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ ایران سے سستی گیس پاور سٹیشنوں میں استعمال سے سستی بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے توانائی بحران کے حل کیلئے خاطر خواہ مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :