پاکستان سے ملحق سرحد پر لیزر باڑ نصب کرینگے ‘ بھارتی وزارت داخلہ

بدھ 20 جنوری 2016 13:29

پاکستان سے ملحق سرحد پر لیزر باڑ نصب کرینگے ‘ بھارتی وزارت داخلہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) بھارتی وزارت داخلہ نے حکومت پاکستان سے ملحق سرحد پر چالیس جگہوں پر لیزر باڑ نصب کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ سرحد پر نشیبی علاقوں پر لیزر باڑ کی تنصیب کا مقصد پاکستان کی جانب سے مبینہ دراندازی روکنا ہے۔ بھارتی حکومت کے مطابق لیزر باڑ سے کوئی چیز بھی ٹکرائے گی تو بلند آواز میں سائرن بجنے شروع ہو جائیں گے۔