پوجا بیدی کے بیان سے بہت مایوس ہوا ہوں،کبیر بیدی

بدھ 20 جنوری 2016 13:51

پوجا بیدی کے بیان سے بہت مایوس ہوا ہوں،کبیر بیدی

ممبئی۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار کبیر بیدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی پوجا بیدی کے اپنی نئی بیوی کے خلاف دئیے جانے والے بیان سے بہت مایوس ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کبیر بیدی نے چند دن قبل پروین دسنج سے شادی کی تھی۔جس پر انکی کی بیٹی نے کینہ پرور تبصرہ کیا تھا۔کبیر بیدی نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شادی کے بعد انکی بیٹی نے انکی بیوی کے خلاف جو تبصرہ کیا ہے وہ اس سے انتہائی مایوس ہوئے ہیں اور وہ اس کے برے رویے کو معاف نہیں کریں گے۔