باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے، شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں،ایوان کو تمام تفصیلات آگاہ کیا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید
بدھ 20 جنوری 2016 14:06
اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج‘ رینجرز اور خیبر پختونخوا پولیس کارروائی کر رہی ہے‘ واقعہ کی تمام تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ دہشتگردی کے واقعہ کو صوبائی نکتہ نظر سے نہیں دیکھتے‘ یہ پاکستان پر حملہ سمجھا جاتا ہے‘ ہمیں اس معاملے پر کسی قسم کی تقسیم نہیں لانی چاہیے۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اس اہم مسئلہ پر بات چیت ہونی چاہیے‘ اس واقعہ کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جانا چاہیے تھا۔(جاری ہے)
اس کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں المناک واقعہ ہوا ہے اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
دہشت گرد یونیورسٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ پاک فوج‘ رینجرز اور کے پی کے پولیس کارروائی کر رہی ہے اور ایک ہیلی کاپٹر اس سارے عمل کی نگرانی کر رہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یونیورسٹی کے تین ہزار طلباء مصیبت میں گھرے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی بھی فول پروف بنائی جائے اور اس معاملہ پر بحث کرائی جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے۔ شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ واقعہ کی تمام تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.