مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ انٹرنیشنل معیار کے سافٹ ویئر کے مطابق ہے،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ

بدھ 20 جنوری 2016 14:07

اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ انٹرنیشنل معیار کے سافٹ ویئر کے مطابق ہے‘ اگر پاسپورٹ گم ہو جاتا ہے تو نادرا یا پاسپورٹ آفس صفحہ 9 کے مطابق وہ پاسپورٹ متعلقہ شخص تک پہنچا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں ملک شاکر بشیر اعوان کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ پر پتہ درج نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاسپورٹ کے صفحہ پر ایڈریس نہیں ہوتا تاہم خفیہ طور پر تمام ذاتی معلومات اس میں موجود ہوتی ہے۔

اگر پاسپورٹ گم ہو جاتا ہے تو نادرا یا پاسپورٹ آفس صفحہ 9 کے مطابق وہ پاسپورٹ متعلقہ شخص تک پہنچا سکتا ہے۔ توجہ مبذول نوٹس پر ملک شاکر بشیر اعوان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ انٹرنیشنل معیار کے سافٹ ویئر کے مطابق ہے۔