ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ، بھارت کیخلاف اپنی 7ویں ون ڈے سنچری مکمل کی

بدھ 20 جنوری 2016 14:08

ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ، بھارت کیخلاف اپنی 7ویں ون ڈے سنچری مکمل کی

کینبرا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ایرون فنچ نے بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں ایرون فنچ نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے نہ صرف سنچری سکور کی بلکہ اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کے دو ہزار رنز بھی مکمل کئے۔

ایرون فنچ نے اس دوران وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 107 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو فلک شگاف چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے۔ یہ ایرون فنچ کے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری تھی۔ انکو 107 کے انفرادی سکور پر یادوو نے اشانت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔