جارج بیلی کو ون ڈے کرکٹ میں 50 ون ڈے چھکے مکمل کرنے کیلئے ایک بڑی ہٹ درکار

بدھ 20 جنوری 2016 14:08

جارج بیلی کو ون ڈے کرکٹ میں 50 ون ڈے چھکے مکمل کرنے کیلئے ایک بڑی ہٹ درکار

کینبرا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز جارج بیلی کو ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک چھکے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بیلی نے اب تک 67 میچز میں 2457 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کے 49 شاندار چھکے بھی شامل ہیں، انہیں کیریئر کے پچاس چھکے مکمل کرنے کیلئے ایک چھکے کی ضرورت ہے اور ان کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کے قوی امکانات تھے کہ جارج بیلی بھارت کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے تاہم وہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

اور اب انکو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے بھارت کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ کا انتظار کرنا ہوگا اور اس کا قوی امکان ہے کہ وہ بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری کرکٹ میچ 23 جنوری کو سڈنی کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :