Live Updates

دہشت گردوں کے تعلیمی ادارو ں پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں،دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،مشکل کی اس گھڑی میں طلبا اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں ،زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تعلیمی ادارو ں پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں،دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،مشکل کی اس گھڑی میں طلبا اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں ،زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ تعلیمی ادارے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں پرپورا اعتماد ہے۔عمران خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طلبا اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرد ی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات