باچا خان یونیورسٹی حملے کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے ۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے الزام عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 14:19

باچا خان یونیورسٹی حملے کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے ۔ سابق ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے پیچھے بھارتی ایجنسی ”را“ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پٹھانکوٹ حملے کے بعد پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی ،ہمیں بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کو بحیثیت قوم ہمیں ہرگز ہلکا نہیں لینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیر دفاع میرے ساتھ بیٹھ جائیں تو میں ان کے پاکستان مخالف نظریات کو ثابت کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور بھارتی ایجنسی را کے مابین افہام و تفہیم میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جس سے یہ تاثر عین ممکن ہے کہ حملے کروانئ کے پیچے ”را“ ہو گی جبکہ اس کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کی جانب قبول کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے جو دھمکی دی تھی اس کے پورے ہونے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کے لیے مل کر چلنا ہو گا۔