وزیراعظم آزاد کشمیر کا چارسدہ یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے چار سدہ یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا انسانیت کے ان قاتلوں اور درندگی کا مظاہرہ کرنے والے دہشت گردوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بہادر مسلح افواج پاکستان سے دہشت گردی کے سدباب کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے-