معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘مولانا فضل الرحمن

بدھ 20 جنوری 2016 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘ عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یونیورسٹی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا ہاتھوں میں کتابیں اٹھانے والے طلبا ء پر حملہ آور ہونا شرعی اور اخلاقی طورپر درست نہیں ہم غم کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہیں ۔