پاکستان کے عدم استحکام سے متعلق تحفظات درست نہیں ‘ سرتاج عزیز
صدر اوباما کا بیان چیلنج کی طرح ہے ‘پاکستان اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا ‘انٹرویو
بدھ 20 جنوری 2016 14:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کے امور خارجہ کے مشیر، سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں عشروں تک عدم استحکام سے متعلق تحفظات درست نہیں ہیں۔وہ صدر براک اوباما کے ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب میں دئیے گئے اْس حوالے کا جواب دے رہے تھے جس میں صدر اوباما نے دنیا کے کچھ خطوں میں آنے والے کئی عشروں میں عدم استحکام رہنے کے امکان کا تذکرہ کیا تھا اور اِن مین پاکستان کا نام بھی شامل تھا۔
ایک انٹرویو میں مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو شکست دی ہے اور گذشتہ برس کے دوران دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔اْنھوں نے کہا کہ خطے مین بدامنی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی کارروائی ضربِ عضب کامیاب رہی ہے ادھر سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں بھی پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔(جاری ہے)
اِس لیے، وہ سمجھتے ہیں کہ صدر اوباما کا یہ بیان ایک چیلنج کی طرح ہے اور اسے سامنے رکھتے ہوئے، پاکستان اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا اور پاکستان میں امن و امان اور استحکام رہے گا۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ وہ یہ توقع کرتے ہیں کہ صدر براک اوباما اپنے تھنک ٹینکس کو یہ ہدایت کریں گے کہ وہ پاکستان اور افغانستان اور خطے میں امریکی پالیسیوں کا از سرِ نو جائزہ لیں کہ وہ کس حد تک موٴثر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.