عوامی نیشنل پارٹی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ہمیں متحد ہو کر دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑپھینکنا ہوگا ‘ زاہد خان

بدھ 20 جنوری 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے باچاخان یونیورسٹی پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک مستعفی ہو جائیں ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑپھینکنا ہوگا۔