سنجے کپور کی وکیل نے کرشمہ کپور پر ایک اور الزام عائد کر دیا

بدھ 20 جنوری 2016 14:34

سنجے کپور کی وکیل نے کرشمہ کپور پر ایک اور الزام عائد کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور انکے شوہر سنجے کپور کے درمیان طلاق کا معاملہ روز بروز طول پکڑتا جا رہا ہے۔اداکارہ 2003ء میں ممبئی کے صنعتکار سنجے کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں جوڑے کے درمیان شادی کے چند سال بعد ہی جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔ واضح رہے سنجے کپور اور کرشمہ کپور کے دو بچے سمائرا اور کیان بھی ہیں۔

(جاری ہے)

سنجے کپور کی جانب سے حال ہی میں طلاق کیلئے باندرا فیملی کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں اداکارہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے صرف دولت کے لالچ میں شادی کی۔ علاوہ ازیں وہ کبھی اچھی ماں ، بہو اور بیوی نہیں بن سکیں۔سنجے کپور کی طرف سے بچوں کے حصول کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور کی وکیل پریاہنگرانی کا کہنا ہے کہ کرشمہ کپور بچوں کے ذہن میں باپ کے خلاف زہر بھر رہی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ کرشمہ بچوں کو عدالت لانا چاہتی ہیں جبکہ سنجے بچوں کی شخصیت پر پڑنے والے منفی اثرات کی بنا پر ایسا نہیں چاہتے۔یاد رہے چند روز قبل کرشمہ کپور کے والد سینئر اداکار رندھیر کپور کی جانب سے داماد کو گھٹیا ترین انسان قرار دیا گیا تھا