معتبر ترین سمجھے جانے والے آسکر ایوارڈز بھی متنازع ہوگئے

بدھ 20 جنوری 2016 14:41

معتبر ترین سمجھے جانے والے آسکر ایوارڈز بھی متنازع ہوگئے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء)دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے آسکرز ایوراڈز بھی متنازعہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے ہدایتکار سپائیک لی اور اداکارہ جاڈا پنکٹ سمتھ نے آئندہ ماہ ہونے والی آسکرایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ کردیا جبکہ اکیڈمی موشن پکچرز کی سربراہ چیرل بْون نے ایوارڈز کی رکنیت کے لیے اہم اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔

آسکرز کی نامزدگی میں نسلی تعصب پر شروع ہونے والی بحث نے زور پکڑ لیا سیاہ فام فنکاروں کو نظر انداز کرنے پر کئی فنکاروں نے ایوارڈ ز کی تقریب کا بائیکاٹ کردیا اور تو اور نامزدگی کرنے والی اکیڈمی کی سربراہ بھی امتیازی رویوں کے خلاف بول اٹھیں۔ آسکرز ایوارڈ کی تقسیم کرنے والی اکیڈمی آف موشن پکچرز کی سربراہ بوْن آئزیکس کا کہنا ہے کہ نامزدگیوں میں امتیازی سلوک برتنے پر ان کا دل ٹوٹ گیا ہے انہوں نیبتایا کہ نامزدگی کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے حیران کن اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار سپائیک لی آسکر ایورڈز میں سفید فام فنکاروں کو ترجیح دئیے جانے پر آئندہ ماہ ایوارڈز کی تقریب میں شریک نہ ہونے کا اعلان کرچکے ہیں لی نے کہا تھا کی وہ وائٹ ایواراڈ شو کی حمایت نہیں کرسکتے اداکارہ جاڈا پنکٹ سمتھ نے بھی ایوراڈز کا بائیکاٹ کردیا ہے۔امریکی شہری حقوق کی سرگرم شخصیت ال شیرپٹن نے بھی آسکر ایورڈ کے حوالے سے ہالی وڈ پر خوب تنقید کی ہے۔