دہشت گردوں کے خلاف مقامی افراد کے نکلنے پر انہیں داد دیتا ہوں، یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 15:52
چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے چارسدہ پہنچ کر باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، اگرچہ یہ سانحہ بھی بڑا ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ ہم بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔ دھند کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز بر وقت پہنچے۔
جس پر پاک فوج کا شکر گزار ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد امتحانی ہال میں پہنچ جاتے تو زیادہ نقصان ہوتا، دہشت گردوں نے سات پولیس اہلکاروں کو بھی شہید کیا ۔قوم دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہے ، یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ نے بھی دہشت گردوں سے مقابلہ کر کے بہادری کا مظاہرہ کیا ، عمران خان نے کہا کہ میں مسلسل چیف سیکرٹری سے حملے سے متعلق معلومات لیتا رہا ۔
عمران خان نے کہا کہ جو بھی ہو اب دہشت گردوں کو شکست دینی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف مقامی ضلع ناظم اور صدر سمیت مقامی افراد بھی بندوقیں لے کر نکل آئے جس پر میں مقامی لوگوں کو داد دیتا ہوں۔ دہشت گردوں کے خلاف پولیس ، پاک فوج اور سکیورٹی اہلکاروں کا کردار بھی انتہائی اہم ہے ، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.