وفاقی محکمہ داخلہ نے بھی صوبائی حکومتوں سیکورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کر دی

باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردی کے بعد پنجاب سمیت پورے ملک کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ‘ذرائع

بدھ 20 جنوری 2016 16:17

لاہور /اسلام آباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردی کے بعد پنجاب سمیت پورے ملک کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ وفاقی محکمہ داخلہ نے بھی صوبائی حکومتوں سیکورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد ممکنہ دہشتگردی کے کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے تعلیمی اداروں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر کے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کیں ۔

اس تناظر میں تمام یونیورسٹیز، کالجز سمیت دیگر اہم تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو سخت کر دیاہے جبکہ اضافی داخلی اور خارجی راستوں کو فوری بند کر کے ایک سے دو راستے استعمال کئے گئے ۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں سروے میں حساس قرار دئیے گئے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا جبکہ ایلیٹ سمیت متعلقہ تھانے کی گاڑیاں پیٹرولنگ کرتی رہیں وفاقی محکمہ داخلہ نے بھی صوبائی حکومتوں سیکورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔