وزیراعظم محمد نواز شریف کے برادر نسبتی میاں لطیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

بدھ 20 جنوری 2016 16:29

وزیراعظم محمد نواز شریف کے برادر نسبتی میاں لطیف طویل علالت کے بعد ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمدنواز شریف کے برادر نسبتی ،خاتون اول بیگم کلثوم نوازکے بھائی اورسابق رکن اسمبلی محسن لطیف کے والد میاں لطیف طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ۔مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔وزیر اعظم کے برادر نسبتی اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے بھائی میاں لطیف طویل عرصہ سے بیمار تھے ۔

تین روز قبل انہیں دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرادیا گیا تھاتاہم بدھ کی علی الصبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ انتقال کی خبر پر عزیز و اقارب اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد شاد مان میں محسن لطیف کی رہائشگاہ پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ واسا گراؤنڈ شادمان میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز ، کیپٹن (ر) محمد صفدر ،میاں محسن لطیف ، مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ، خواجہ احمد حسان،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، خواجہ عمران نذیر ، غزالی سلیم بٹ ، رانا مبشر اقبال ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، سابق ضلع ناظم میاں عامر محمود ،سہیل ضیاء بٹ ، آجاسم شریف ، میاں نصیر احمد ، حافظ نعمان ، ، میاں سلیم ، چوہدری نعمان طارق ، چوہدری طارق ، سی سی پی او لاہو کیپٹن (ر) امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، نعمان بٹ ، خرم نذیر ، عباس احسان، خالد بٹ ، سردار کلیم ، جنید بٹ ، میاں نذیر احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :