پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہو سکتا ہے ‘شیخ رشید

بدھ 20 جنوری 2016 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہو سکتا ہے ملک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کو ختم کرنا ہوگا حکومت معاملے کو سنجیدہ لے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ملک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کو ختم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اورین طیارے ‘ اواکس طیارے ‘ آرمی پبلک سکول پشاور ‘نیول ہیڈ کوارٹر اور آج باچا خان یونیورسٹی کے واقعات کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی کے لئے سخت ترین اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے چارسدہ یونیورسٹی پرحملے کی مذمت کی اور کہا کہ میں نے2016ء کو اس حوالے سے خونی سال قرار دیا ہے۔