سنی لیون نے پان مصالحے کی تشہیر سے انکار کر دیا

بدھ 20 جنوری 2016 16:41

سنی لیون نے پان مصالحے کی تشہیر سے انکار کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) اداکارہ سنی لیون نے پان مصالحے کی تشہیر سے انکار کر دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ پان مصالحے میں سپاری ہوتی ہے جو منہ کے کینسر کا سبب بنتی ہے جس سے ہر سال بھارت میں سینکڑوں لوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ کمرشل کرنے سے انکار کیا ہے دہلی کے محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس کے ارورا کا کہنا ہے کہ انہیں کل شام اداکارہ کے شوہر ڈینیل ویبر کی جانب سے فون کال موصول ہوئی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ سنی آئندہ ایسی مصنوعات کے اشتہارات میں حصہ نہیں لیں گی جس سے عوام کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں ۔