چوتھا و ن ڈے : بھارتی بلے بازوں نے جیتی بازی ہار دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 جنوری 2016 16:48

چوتھا و ن ڈے : بھارتی بلے بازوں نے جیتی بازی ہار دی

کینبرا(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری- 2016ء) آسٹریلیانے بھارت کو چوتھے ون ڈ ے میچ میں 25رنز سے شکست دیکر 5میچز کی سیریز میں 4-0کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ مناکاا وول ،کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بلے باز ی کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 348رنز سکور کیے ، کینگروز کی جانب سے ایرون فنچ 107،ڈیو ڈ وارنر 93، سٹیو سمتھ 51اور گلین میکسویل 41رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما 4اور امیش یادو نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔ 349رنز کے تعاقب میں بھارت کو 65رنز کا آغاز ملا جس کے بعد روہت شرما 41رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ نمبر پر بلے باز ی کے لیے آنے والے ویرات کوہلی نے شیکھر دھون کے ساتھ دوسری وکٹ میں 212رنز کی شراکت قائم کر کے میچ پر بھارت کی گرفت مضبوط کی تاہم شیکھر دھون(126) اور ویرات کوہلی (106)کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی بیٹنگ خزاں کے پتوں کی مانند بکھر گئی اور بعد میں آنے والے بلے بازوں میں سوائے رواندرا جدیجا(24 ناٹ آؤٹ ) کے کوئی کھلاڑی ڈبل فگرز کراس نہ کر سکا ۔

(جاری ہے)

کپتان ایم ایس دھونی 0،گرکریت سنگھ 5،اجنکے رہانے 2،رشی دھون 9،بھونیشور کما ر 2، امیش یادو 2اور ایشانت شرما بغیرکوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کین رچرڈ سن نے 5،ہیسٹنگز اور مچل مارش نے 2،2جبکہ نیتھن لیون نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ کین رچرڈسن کا شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر نے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔