دی ایڈریس ہوٹل میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دبئی پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 16:58

دی ایڈریس ہوٹل میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دبئی پولیس

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : دبئی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ سالٍ نو کے آغاز سے کچھ دیر قبل دی ایڈریس ہوٹل میں لگنے والی آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔ دبئی پولیس نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ دی ایڈریس ہوٹل کو روشن کرنے والی سپاٹ لائٹ کی تاروں کی وجہ سے ہوا۔ جس کے سبب ہوٹل میں بڑے پیمانے پر آگ پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ63 منزلہ عمارت کی 14 ویں اور 15 ویں منزل پر سپاٹ لائٹ کی تاروں میں آگ بھڑکی جس نے ہوٹل کی متعدد منازل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آتشزدگی کے اس واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

دبئی پولیس کی جانب سے یہ بیان ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں دیا گیا۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں 15 افراد زخمی ہوئے جبکہ ہوٹل میں مقیم افراد کو نکالتے ہوئے ایک شخص کو دل کا دورہ بھی پڑا۔

متعلقہ عنوان :