بلے باز خود غرض نہیں ، باؤلرز کو مزید محنت کرنا ہو گی ،ڈائریکٹر بھارتی کرکٹ ٹیم روی شاستری
بدھ 20 جنوری 2016 17:01
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) ہندوستانی ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری نے گلین میکس ویل کی جانب سے ہندوستانی بلے بازوں کو خود غرض قرار دینے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے باوٴلرز کو مزید محنت کا مشورہ دیا ہے۔ آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہندوستانی ٹیم نے بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت تینوں ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 309، 308 اور 295 رنز بنائے لیکن ان کے باوٴلرز تینوں موقعوں پر بڑے مجموعے کے دفاع میں ناکام رہے۔
ابتدائی دونوں میچوں میں روہت شرما جبکہ تیسرے میچ میں ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ تیز ترین سات ہزار رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ہندوستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے باوجود تیسرے میچ میں مہمان ٹیم سے یقینی فتح چھیننے والے گلین میکس ویل نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو خود غرض قرار دیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا تھا کہ ‘ہندوستانی بلے باز شاید اس بات کو یقینی بنارہے تھے کہ وہ کوئی سنگ میل عبور کرلیں۔
کچھ لوگ سنگ میل کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور کچھ نہیں’۔ جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ ‘اگر آپ کے لیے سنگ میل اتنی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں تو پھر انہیں ہی پورا کریں۔ میرے لیے ان کی کبھی اہمیت نہیں رہی’۔ صرف یہ بیان نہیں بلکہ ہندوستانی بلے بازوں اور ٹیم کی اہم موقعوں پر کارکردگی نے بھی اس تاثر کو تقویت دی کہ ہندوستانی بلے باز سنگ میل کے حصول کیلئے کھیلتے ہیں۔ تینوں میچوں کے دوران 31 سے 40 اوورز کے درمیان ہندوستانی ٹیم نے بالترتیب 67،67 اور 60 رنز بنائے، یہ اوورز تھے جب ہندوستانی بلے بازوں نے اپنی سنچریوں تک رسائی کی اور وکٹ پر سیٹ ہونے کے باوجود تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہے جس سے ٹیم کی مزید بہتر مجموعے تک رسائی ممکن نہ ہو سکی۔ روہت شرما نے پہلے میچ میں 83 سے 100 رنز تک پہنچنے کیلئے 24 گیندیں صرف کیں، دوسرے میچ میں 86 رنز سے سنچری کے حصول تک 21 گیندوں کا سہارا لیا جبکہ کوہلی نے تیسرے میچ میں سنچری تک رسائی کیلئے آخری 16 رنز کیلئے 15 گیندیں کھیلیں۔ ٹیم کی کارکردگی اور میکس ویل کے بیان پر ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا ان باتوں کے بجائے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم کھیل کے کن حصوں میں برا کھیل رہے ہیں اور کہاں بہتری کی ضرورت ہے‘۔ تاہم روی شاستری نے آسٹریلین بلے باز کے اس بیان پر براہ راست اپنے بلے بازوں کا دفاع کرتے ہوئے باوٴلرز کو مزید محنت کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی سنگ میل پر توجہ دیتے تو کوہلی کبھی بھی تیز ترین سات ہزار رنز نہ بنا پاتے، اگر ایسا ہوتا تو شاید انہیں اس کیلئے مزید 100 انگز درکار ہوتیں۔ اگر روہت شرما کی بات کی جائے تو اگر وہ ریکارڈ پر توجہ مرکوز رکھتے تو کبھی بھی دو ڈبل سنچریاں یا 264 رنز کی اننگ نہیں کھیل پاتے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے اہم باوٴلرز کی غیر موجودگی میں تیسرے درجے کے باوٴلنگ اٹیک کے سامنے بھی بڑا مجموعہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ شاستری کا کہنا تھا کہ یہ باوٴلرز ناتجربہ کار ضرور ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں پر شک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ کافی ٹی ٹوئنٹی اور ڈومیسٹک میچز کھیل کر آئے ہیں۔ سابق کرکٹر نے اپنے باوٴلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تیزی سے سیکھنے کی اور بحیثیت باوٴلنگ یونٹ تسلسل کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے، اگر وہ ابتدائی تین میچوں میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں تو یقینا مثبت نتائج برآمد ہوں گےمزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.