حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جائیگا ، مہتاب خان عباسی

یونیورسٹی کے اندر 54 پولیس اہلکار تعینات تھے ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 17:17

حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جائیگا ، مہتاب خان عباسی

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) خیبر پختون خوا کے گورنر مہتاب خان عباسی نے کہاہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باچا خان یونیورسٹی میں آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور مقامی افراد ہی تھے۔مہتاب خان عباسی نے کہاکہ یونیورسٹی کے اندر 54 پولیس اہلکار تعینات تھے اور اس کے علاوہ یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے اندر موجود اہلکاروں کی جانب سے پروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو گھیرا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :