صوبائی محکمہ تعلیم نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کی تقر یبات پر مشروط پابندی عائد کردی

پو لیس کو تقریب کی اطلاع دینا ضروری ہوگا‘ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی آئندہ کی حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس (کل)طلب

بدھ 20 جنوری 2016 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) صوبائی محکمہ تعلیم نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کی تقر یبات پر مشروط پابندی عائد کردی جبکہ صوبائی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی آئندہ کی حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس کل (جمعرات ) طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے عائد کی جانیوالی مشروط پابندی میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی ‘کالجز ‘سکول کی تقریب کیلئے پہلے محکمہ تعلیم سے منظوری لینا ضروری ہوگا جبکہ اس کے بارے میں پو لیس سمیت دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں کو بھی مکمل آگے کر نے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے تمام انتظامات کو بھی یقینی بنانا ہوگا اور جو کوئی خلاف ورزی کر یگا اس کے ادارے کے سربراہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :