محکمہ ماحولیات کے بورڈ آف سلیکشن سکیل پر سٹاف کی بھرتیوں کی منظوری دے دی
تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کرتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا‘ اس کے تحت 21 ایکسپرٹس اور 8معاون سٹاف کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیاجائے گا‘محکمہ تحفظ ماحولیات کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جارہی ہے‘ بیگم ذکیہ شاہنواز
بدھ 20 جنوری 2016 17:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے بورڈ آف سلیکشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی لیٹرل انوائرمنٹ ایگریمنٹس اور کلامیٹ چینج کے تحت محکمہ ماحولیات کے قائم کردہ ڈائریکٹوریٹ کے لئے 21ماہرین اور 8افراد پرمشتمل معاون عملہ بھرتی کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بنائے گئے ڈائریکٹوریٹ کے لیے ماہرین کی بھریتوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے ہمیں ماہرین کی ایک ایسی ٹیم کی ضرورت ہے جو پڑھی لکھی ، تجربہ کار اور پیشہ وارانہ قابلیت و صلاحیت کی حامل ہو۔
اس کے لیے ہمیں نئے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ایکسپرٹس کی ضرورت ہے جو ماحول سے متعلق بروقت فیصلے اور کام کرنے کے متحمل ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد نہ صرف محکمے کی استعداد کار میں مزید اضافہ کرناہے بلکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے تحقیق کے ذریعے مستعد اور فعال انداز سے کام کرنا ہے۔ اس لیے سٹاف کوشروع میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا اور اس کے بعد ان کی سالانہ پراگرس رپورٹ کو دیکھتے ہوئے بورڈ آف سلیکشن کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کنٹریکٹ کی معیاد میں اضافے کا فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تجربے کرنے کا وقت نہیں اس لیے ریسرچ کے لیے صحیح کام کرنے اور خلوص نیت سے محنت کرنیوالوں کو بھرتی کیا جائے جن کا متعلقہ فیلڈ میں باقاعدہ ایک تعلیمی بیک گراؤنڈ ہو۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تقرریوں کا عمل مکمل طور پر شفافیت اور میرٹ پر مبنی ہوتا کہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں آسانی ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.