اپوزیشن کاچارسدہ حملے کے وقت ایوان کی کارروائی جاری رکھنے پر شدید احتجاج

حکومت اور ایوان کو اس واقعہ پر بحث کر کے ثابت کرنا چاہئے کہ پوری قوم پختونخوا کے ساتھ ہے، شیخ رشید

بدھ 20 جنوری 2016 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) اپوزیشن نے چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملے کے وقت ایوان کی کارروائی جاری رکھنے پر شدید احتجاج کیا اور کارروائی معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سپیکر نے کارروائی ایک گھنٹہ کے لئے معطل کر کے حکومت کو ہدایت کی کہ واقعہ کی معلومات ایوان میں پیش کی جائے ۔ حکومت نے کہا کہ دہشت گردی کے ایشو پر صوبائی اور وفاقی حکومت ایک صفحہ پر ہے ۔

دہشت گردی کے معاملہ پر صوبائی عصبیت نہ پھیلائی جائے ۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردی حملے کی شدید مذمت کی ایوان دیگر کارروائی معطل کر کے اس اہم ایشو پر بحث کر کے یہ حملہ ساری نسلوں پر ہے ایک ہزار سے زائد طلباء زیر حراست ہیں ۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اندوناک واقعہ کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے سیکورٹی ادارے دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شامل ہیں حکومت ہر قدم اٹھا رہی ہے تاکہ طلباء کو سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور ایوان کو اس واقعہ پر بحث کر کے ثابت کرنا چاہئے کہ پوری قوم پختونخوا کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے گیٹ پر بھی سیکیورٹی ناقص ہے سپیکر کو نوٹس لینا چاہئے ۔ کے پی کے میں غیر اعلانیہ جنگ ہے گزشتہ تین دنوں سے صوبے میں حملے کئے گئے ہیں پرویز رشید نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے یونیورسٹی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے دہشت گردی میں صوبائی اور وفاقی حکومت ایک صفحہ پر ہیں دہشت گردی کو صوبائی نکتہ نظر سے نہیں دیکھتے جو معلومات ملیں گی ایوان کو مطلع کریں گے تاہم بعض افراد دہشت گردی ک ینام پر عوام میں عصبیت اور صوبائی تفریق بیدار کرنے کی رائے نہ کریں ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایوان معمول کی کارروائی معطل کر کے چارسدہ یونیورسٹی حملے پر بحث کر کے وفاقی وزیر سیفران جنرل(ر) قادر بلوچ نے کہا کہ یہ ایک سانحہ ہے اس واقع کو مذاق نہ بنایا جائے ۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ مکمل معلومات ایوان کو بتائی جائیں گی ۔ ایم کیو ایم کے رکن آصف حسنین نے کہا کہ قوم کے جوان قتل ہو رہے ہیں حکومت ایوان کی کارروائی چلانے پر مضر ہے ۔

طارق اللہ نے کہا کہ یہ قابل تشویش ہے کہ چارسدہ پر حملہ سے ادھر قومی اسمبلی چلائی جا رہی ہے یہ غلط پیغام دیا جائے گا انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کارروائی معطل نہیں کی تو واک آؤٹ کر جائیں گے ۔ مولانا گوہر نے کہا کہ چارسدہ پر حملہ قابل مذمت ہے کے پی کے میں جنگ خطرناک چیز ہے صوبے میں تعلیمی درسگاہیں غیر محفوظ ہیں ہم نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی میں پولیس چوکی بنائی جائے لیکن عمل نہیں ہوا ۔ صوبے کی سیکورٹی کو بہتر کرنا ہو گا ۔ خورشید شاہ نے ایوان کی کارروائی چارسدہ سے معلومات آنے تک معطل کر دی جائے سپیکر نے ایوان کی متفقہ رائے کی روشنی میں کارروائی ایک گھنٹہ کے لئے معطل کر دی

متعلقہ عنوان :