سانحہ باچا خان یونیورسٹی، سندھ اور بلوچستان حکومت نے 1 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 19:10

سانحہ باچا خان یونیورسٹی، سندھ اور بلوچستان حکومت نے 1 روزہ سوگ کا اعلان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر سندھ اور بلوچستان حکومت نے 1 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گرد گملے کے بعد سندھ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے سانحہ کے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 1 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں صوبوں میں تمام سرکاری عمارتوں پر کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔