ٹنڈولکر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،کوہلی نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنا لیں

بدھ 20 جنوری 2016 19:22

ٹنڈولکر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،کوہلی نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ..

کینبرا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) بھارتی ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، کوہلی نے ہم وطن بلے باز ٹنڈولکر کی تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، ٹنڈولکر نے 234 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ کوہلی نے 162 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس کے علاوہ انہوں نے سنگاکارا کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا اور زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے دوسرے اور مشترکہ طور پر چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

ایک روزہ میچز میں زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں، رکی پونٹنگ 30 سنچریاں بنا کر دوسرے جبکہ سنتھ جے سوریا 28 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارتی بلے باز کوہلی نے ایک مرتبہ پھر انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر کینگروز باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی 25 ویں سنچری ہے، وہ ون ڈے کرکٹ میں 25 سنچریاں بنانے والے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ کوہلی نے 162 اننگز میں 25سنچریاں بنا کر منفرد ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :