بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم نے بھارت کے تعلیمی اداروں میں اردو اور عربی زبان کےا ستعمال پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 19:35

بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم نے بھارت کے تعلیمی اداروں میں اردو اور ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم نے بھارت کے تعلیمی اداروں میں اردو اور عربی زبان کےا ستعمال پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصِلات کے مطابق بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا نے مسلمانوں کی دشمنی میں ایک مرتبہ پھر سے سب پر بازی لے گئی ہے۔ شیو سینا نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے تمام تعلیمی اداروں میں عربی اور اردو زبان پر پابندی عائد کر دی جائے۔ اردو اور عربی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کرکے ہندی اور انگریزی زبان کے استعمال کو لازم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :