تربیلا چوتھا توسیعی پن بجلی منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے : چیئرمین واپڈا کی پراجیکٹ حکام کو ہدایت
تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے سالانہ 30 ارب روپے کا فائدہ ہوگا ، ہر سال 3 ارب 80 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا
بدھ 20 جنوری 2016 19:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) چیئرمین واپڈا ظفر محمودنے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وضع کئے گئے تیزتر تکمیل پروگرام کے تحت 1410 میگاواٹ صلاحیت کے تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کی جون2017 ء تک تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تربیلاکے چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کے دورے کے دوران کیا۔
ممبر(واٹر) واپڈا محمد شعیب اقبال، جنرل منیجر تربیلا ڈیم اقبال مسعود صدیقی، تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین واپڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی نظام میں کم لاگت پن بجلی کے ذریعے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تربیلا چوتھا توسیعی پن بجلی منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.