امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے تنظیم اسلامی کے سربراہ حافظ عاکف سعیدکی قیادت میں وفدکی ملاقا ت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے تنظیم اسلامی کے سربراہ حافظ عاکف سعیدکی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفدنے گزشتہ روزمنصورہ میں ملاقا ت کی۔جس میں سود اور کرپشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔تنظیم اسلامی کے وفد میں اظہر بختیار خلجی ،ایوب بیگ مرزا ،بریگیڈیئر (ر)ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شامل تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر ملاقات میں لیاقت بلوچ ،حافظ محمد ادریس ،راشد نسیم ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،امیر العظیم و دیگر بھی شریک تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سودی معیشت نے عام آدمی کا استحصال کیا ہے ۔سودی نظام کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔کرپشن کا کینسر تمام اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔حکومتی اداروں میں کرپشن کھربوں روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ کرپشن کے خاتمہ کی تحریک کو قومی تحریک بنائیں گے ۔تنظیم اسلامی کے سربراہ حافظ عاکف سعید نے کہا کہ سود اﷲ اور رسول ؐ کے خلاف جنگ ہے۔

متعلقہ عنوان :