پنجاب ٹیچرز یونین کا28 جنوری کوپنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان،سید سجاد اکبر کاظمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) پنجاب ٹیچرزیونین کی کور کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق حکومت پنجاب کی اساتذہ دشمن پالیسوں، اساتذہ کی اپ گریڈیشن میں تاخیر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا قیام ، سرکاری سکولوں کی پیف کو حوالگی، تعلیمی اداروں کی ڈاؤن سائزنگ، بلاجواز اساتذہ کو سخت سزائیں دینا، رخصت اتفاقیہ و استحقاقیہ کی بندش کے خلاف پہلے مرحلہ میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدور کی قیادت میں پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر 28 جنوری کو پریس کلبوں کے سامنے دن 2بجے احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

(جاری ہے)

31 جنوری کو پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس سید سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں لاہور میں منعقد ہوگا۔ جس میں اگلے مرحلے کے لئے ضلعی سطح پر جلسوں کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :