سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کاطلبہ یونینز کی بحالی بارے سفارشات پر غور
طلبہ یونینز کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت اور تشدد سے بچانا ضروری ہو گا، سیکرٹری داخلہ صوبائی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں، چیف سیکرٹری سندھ کا جواب
بدھ 20 جنوری 2016 19:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی نے طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے سفارشات پر غور کیا، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ نے کمیٹی کو طلبہ یونینز کی بحالی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے موقف سے آگاہ کیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ طلبہ یونینز کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت اور تشدد سے بچانا بھی ضروری ہو گا جبکہ چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں۔
بدھ کو سینیٹ کی کمیٹی آف دی ہول کا اجلاس چیئرمین چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ یونینز کی بحالی پر اپنی حکومتوں کے موقف سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ سمیت سینیٹ کے متعدد ارکان نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے ساتھ ان کی ریگولیشن کے حوالے سے بھی ضابطے ہونے چاہئیں اور اس امر کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے بعد انہیں سیاسی جماعتوں کی مداخلت سے بچایا جا سکے اور دوسری طرف انہیں تشدد سے بھی دور رکھا جا سکے۔
چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں، تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے طلبہ یونینز کا کردار اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت طلبہ یونینز کی صوبے میں بحالی کے لئے طلبہ کی تنظیموں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کر رہی ہے اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے، کمیٹی آف دی ہول نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حوالے کی بھی پرزور مذمت کی اور شہید ہونے والے طلبہ اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیامزید اہم خبریں
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.