چارسدہ میں دہشتگردانہ حملے کے بعد اسلام آبادمیں سیکورٹی ہائی الرٹ

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاق کے تمام تعلیمی اداروں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی

بدھ 20 جنوری 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) چارسدہ میں پیش آنے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد وفاقی دارلحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاق کے تمام تعلیمی اداروں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو چارسدہ میں ہو نے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر پورے اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ،جس میں وفاق کی یونیورسٹیاں،کالجزاور سکول شامل ہیں، ایس ایس پی آپریشن نے وفاقی دارلحکومت کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ دارلحکومت کے تمام تعلمی اداروں پر خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور ہر تھانہ اپنے اپنے علاقے میں تین تین اضافی ناکے بڑھا دے تاکہ شہر میں کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے

متعلقہ عنوان :