چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
بدھ 20 جنوری 2016 20:36
اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی‘ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر راحیلہ مگسی‘ سینیٹر محسن عزیز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں صنعتی ترقی کا انقلاب آئے گا۔
یہ میگا پراجیکٹ متعدد منصوبوں کا مجموعہ ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کردیئے ہیں۔(جاری ہے)
مغربی روٹ پر پہلے کام کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں خیبر پختونخوا اور سندھ کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ منصوبہ کامیاب ہوگا اور اس سے پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے گا۔
اس کے ثمرات پاکستان کو حاصل ہوں گے اور ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں فائبر آپٹک منصوبہ محدود نوعیت کا ہے۔ اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں توانائی منصوبوں پر بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ بھاشا ڈیم‘ داسو ڈیم اور تربیلا فور توسیعی منصوبہ‘ کرم تنگی ڈیم پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں توانائی منصوبوں کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے امید ہے کہ 2016ء میں توانائی منصوبوں کی تعمیر پر تیزی سے کام ہوگا جس سے ملک سے بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.