کوریا ئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں ٗجمہوریہ کوریا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء ) پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ حوان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بعد کوریا کی مزید متعددکمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں ٗپاکستان اور کوریا کے درمیان جلد آذادانہ تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا،جس سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں انقلابی تبدیلیا ں آئیں گی۔

آئندہ چند سال کے دوران کوریا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ موجودہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سالانہ سے تجاوز کریگا۔ پاک کوریا فرینڈ شپ کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیئے سے خطاب کرتے ہوئے کورین سفیر نے کہا کہ جمہوریہ کوریا کی متعدد کمپنیاں اس وقت پاکستان میں ہائیڈل اور لواری ٹنل سمیت صحت،زراعت،انفراسٹرکچراور دیگر سیکٹروں میں منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری سے کورین کمپنیوں نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین خوشگوار اقتصادی دو طرفہ تعلقات قائم ہیں۔اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفی تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سالانہ ہے تاہم آئندہ چند سال کے دوران اس میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔کورین سفیر سونگ جونگ نے پاکستان کے چیمبرز آف کامرس و صنعت پر بھی زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درماین اقتصادی و تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہون نے پاک ۔کوریا کی شاندار دوستی کا مثال دیتے ہوئے کہا کہ کوریا کی کمپنی نے اسلام آباد۔لاہور موٹر وے تعمیر کی ہے جو دونوں ملکوں کے مابین دوستی اور تعاون کی بہتریں علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی ڈائیو کے نام سے بھی بخوبی واقف ہے۔کوریا کی معروف کمپنی ڈائیو پاکستان میں ٹرانسپورٹ سروس کے اجراء کے علاوہ دیگر منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ ہر بین الاقومی اور علاقای فورم میں جمہوریہ کوریا کے موقف کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :