باچا خان یونیورسٹی حملہ ٗوزیر اعظم کی سرپرستوں کا کھوج لگانے کی ہدایت

چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے سرپرستوں اور مالی معاونت کاروں کا پیچھا کیا جائے ٗنواز شریف

بدھ 20 جنوری 2016 20:56

اسلام آباد /زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ چارسدہ کے سرپرستوں کا کھوج لگانے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے مالی معاونت کاروں کا بھی پیچھا کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزرا پرویز رشید، عبد القادر اور بلیغ الرحمان کو جائے وقوع کا دورہ کرنے کی ہدایت کی اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب سے فون پر گفتگو میں کہا کہ وہ ریسکیو آپریشن کی براہ راست خود نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے تمام سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے سرپرستوں اور مالی معاونت کاروں کا پیچھا کیا جائے وزیر اعظم نواز شریف نے ڈیوس سے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد عباسی کو بھی فون کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی خود کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معصوم طلبہ کا قتل عام کرنے والوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ سرزمین پاکستان کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا اور عظیم سپاہیوں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔