سینیٹ نے ہراجلاس کے غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعداجلاس کے دوران کارروائی اورپارلیمانی سال کے دوران کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ شائع کرنے کے قواعد میں ترمیم کی منظوری دیدی

بدھ 20 جنوری 2016 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) سینیٹ نے ہراجلاس کے غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعداجلاس کے دوران کارروائی اورپارلیمانی سال کے دوران کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ شائع کرنے کے قواعد میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرراجہ ظفرالحق ،سینیٹرمشاہد حسین سید اورسینیٹرمحمدعثمان خان کاکڑ نے تحریک پیش کی کہ قاعدہ 173 میں ذیلی قاعدہ(1) میں لفظ’’چار‘‘ کو لفظ’’پانچ‘‘ سے بدل دیاجائیگا اور قاعدہ 257 میں ذیلی قاعدہ(2)کے بعد درج ذیل نیاذیلی قاعدہ شامل کیاجائیگا یعنی ہرسال کے غیرمہینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعد اجلاس کے دوران سینیٹ کی کارروائی کی ایک تفصیلی رپورٹ جتنی جلد قابل عمل ہو شائع کی جائے گی اور پارلیمانی سال کے دوران سینیٹ کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کی ایک تفصیلی رپورٹ ہر پارلیمانی سال کے آخر میں جتنی جلد قابل عمل ہو شائع کی جائے گی۔

تحریک قائدایوان سینیٹرراجہ ظفرالحق نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔

متعلقہ عنوان :