ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شاہینو ں کی پرواز جاری ، دوسر ے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 19رنز سے شکست دیدی

بدھ 20 جنوری 2016 21:24

ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شاہینو ں کی پرواز جاری ، دوسر ے میچ میں ..

کوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان نے ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھارت کو 19 رنز سے شکست دے کر گروپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ بھارت کے شہر کوچی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہندوستان نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے بدر منیر اور نثار علی کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر191 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ہندوستان کی جانب سے اجیت ریڈی اور شکرام ماجی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کے ابتدائی بلے بازوں نے پراعتماد آغاز فراہم کیا لیکن پوری ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔ہندوستان کے پرکاش نے 75 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے انیس جاوید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو9 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان اپنا اگلا میچ جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :