ٹینس مقابلوں میں میچ فکسنگ عام بات ،کچھ ممتاز کھلاڑی بھی تھوڑے بہت گندے ہیں، سابق ٹینس کھلاڑی کا انکشاف
بدھ 20 جنوری 2016 21:25
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق ٹینس کھلاڑی نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ ٹینس کے مقابلوں میں میچ فکسنگ عام سی بات ہے اور اِس میں کچھ ممتاز کھلاڑی بھی ’کسی نہ کسی طرح تھوڑے بہت گندے ہیں۔‘اْنھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فکسنگ صرف نچلی سطح کے کھلاڑیوں تک محدود نہیں ہے اور یہ ’ایسا راز ہے جس سے سبھی واقف ہیں۔
‘کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ٹینس حکام جانتے ہیں ’کون اِس میں ملوث ہے‘ لیکن وہ اِس کو روکنا نہیں چاہتے۔‘ٹینس انٹیگریٹی یونٹ (ٹی آئی یو) کا کہنا ہے ’وہ ایسی کسی بھی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ میچ فکسنگ کے ثبوت دبائے گئے ہوں۔(جاری ہے)
‘ٹی آئی یو کا کہنا ہے: ’ہم اْس کھلاڑی کو دعوت دے رہے ہیں جو یہ الزامات لگا رہے ہیں، وہ ہم سے رابطہ کریں اور جو معلومات اْن کے پاس ہیں وہ ہمیں فراہم کریں۔
‘ ہم ایسی کسی بھی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ میچ فکسنگ کے ثبوتوں کو دبایا گیا ہو۔ ہم اْس کھلاڑی کو دعوت دے رہے ہیں جو یہ الزامات لگا رہے ہیں کہ وہ ہم سے رابطہ کریں اور جو معلومات اْن کے پاس ہیں وہ ہمیں فراہم کریں۔ٹینس انٹیگریٹی یونٹ یہ الزامات اْس وقت سامنے آئے ہیں جب برطانوی خبررسا ں ادارہ اور بزفیڈ نیوز کی تحقیقات میں اِس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ گذشتہ دہائی کے دوران ٹینس میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے سٹے بازی کی گئی ہے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.