عوام تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے:ذکر اللہ مجاہد
سیر ت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ملک میں امن قائم کیا جاسکتا ہے:امیرجماعت اسلامی لاہور
بدھ 20 جنوری 2016 21:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ ہر فرد تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے یہ انبیاء کی دعوت ہے اسوہ رسول اور قرآن کی روح کے مطابق ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سال گلی اور محلے کی سطح پر اپنی تنظیم کا دائرہ کا روسیع کر یں گے ۔
ہر سطح پر ذمہ داران دعوت اور تربیت پر خصوصی توجہ دیں خاص کر اراکین شورٰ ی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جو حلف شوریٰ نے پڑھا ہے اس کے مطابق وہ عمل پیرا ہونے کی مقدور بھر کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نیک امانت دار افراد معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں لہٰذا اچھے لوگوں کو منظم کرنا اور انہیں تحریک کاحصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے)
جب تک نیکی کے علمبردار اکھٹے نہیں ہو ں گے اس وقت تک منکرات کا خاتمہ ممکن نہیں ۔
انھوں نے کہا کہ آج دہشتگردی ، مہنگائی ، بدامنی ، افراتفری ، بے روزگاری ، نفسہ نفسی کا دور دورہ ہے اس کی واحد وجہ دین سے دوری ہے ۔ لہٰذا ان تمام مسائل کا حل شریعت محمد ی کے نفاذ میں منحصر ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج اگر دنیا کو امن و دہشتگردی کے خاتمہ جبکہ بھٹکتی اور سسکتی ہوئی امت کو چین و سکون اور اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہے تو پھر سے آپ کی سیر ت طیبہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہو گا اور سیر ت پر عمل پیرا ہو کر ہی ان مسائل سے نجات ممکن ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.