سانحہ چارسدہ میں ملوث دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کی شناخت کا عمل مکمل ، نادرا نے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی

وفاقی وزیر داخلہ کی انٹیلی جنس ایجنسیوں و سیکیورٹی اداروں سے مذکورہ معلومات کے تبادلے کی ہدایت

بدھ 20 جنوری 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) نادرا نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردی کے سنگین واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت پر اپنی رپورٹ مکمل کر کے وزارت داخلہ کو بھجوادی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر نادرا کی خصوصی ٹیم باچا خان یونیورسٹی چارسدہ بھجوائی گئی تھی جس نے واقعہ میں ملوث ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی رپورٹ بھجوا دی ہے، یہ رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پیش کر دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی اداروں سے مذکورہ معلومات کاتبادلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 4 میں سے 2دہشت گردوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں

متعلقہ عنوان :