چارسدہ حملہ پر بھارتی وزیراعظم کے مذمتی ٹویٹ پر وزیراعظم نواز شریف نے پسندیدگی کا اظہار کیا،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 20 جنوری 2016 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مذمتی ٹویٹ پر وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردی پر بھارتی ہم منصب کے خیرسگالی جذبات کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندر مودی کے روپے کو سراہتے ہیں اور حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے تعاون ضروری ہے۔