نجکاری کمیشن نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اورایس ایم ای بینک لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیروں کا تقرر کر دیا
انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک لمیٹڈ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے پر اتفاق، پارکو کو نجکاری پروگرام سے خارج کرنے کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کرے گی، میپکو اور پیسکو کی نجکاری کیلئے کنسورشیم کے ساتھ معاہدے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا
بدھ 20 جنوری 2016 22:47
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءنجکاری کمیشن نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) بینک لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیروں کا تقرر کر دیا۔ اس بات کا فیصلہ نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کی۔ بورڈ نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے 15 فیصد حصص فروخت کرنے کیلئے حبیب بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ، عارف حبیب لمیٹڈ اور ای ایس پی پی ایل پر مشتمل کنسورشیم قائم کیا۔
بورڈ نے ای ایس پی پی ایل اور برج فیکٹر کو ایس ایم ای بینک کی نجکاری کیلئے بطور کنورشیم مقرر کیا ہے۔ بورڈ کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک لمیٹڈ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کیلئے نجکاری کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کو تجویز دی جائے گی۔(جاری ہے)
وزارت پٹرولیم کی جانب سے پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو) کو نجکاری پروگرام سے خارج کرنے کیلئے دی گئی درخواست پر غور کرتے ہوئے بورڈ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو نجکاری کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی کو بھیج دیا جائے گا جس کا فیصلہ یہ کمیٹی کرے گی۔
بورڈ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کنسورشیم کے ساتھ معاہدے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.