چینی صدر کی سعودی عرب آمد، سعودی فرمانروا شاہ سلطان کیساتھ روایتی ڈانس کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 23:10

چینی صدر کی سعودی عرب آمد، سعودی فرمانروا شاہ سلطان کیساتھ روایتی ڈانس ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) چینی صدر کی سعودی فرمانروا شاہ سلطان کیساتھ روایتی ڈانس کی تصویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر ژی چن پنگ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے کے حل کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں چینی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چینی صدر نے ریاض میں سعودی فرمانروا سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد چینی صدر نے سعودی فرمانروا کیساتھ روایتی سعودی ڈانس میں بھی حصہ لیا۔ ڈانس کے دوران لی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سے اسے دونوں ممالک کے عوام کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔