باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کے بعد چارسدہ کے ڈی ایچ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، ادویات کی قلت اور ناقص انتظامات سے زخمیوں کو شدید تکلیف کا سامنا رہا

بدھ 20 جنوری 2016 23:26

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کے بعد چارسدہ کے ڈی ایچ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ۔ ادویات کی قلت اور ناقص انتظامات سے زخمیوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت علی یوسفزئی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ واقعات کے مطابق ہسپتال میں زخمیوں کے علاج معالجے میں مبینہ کوتاہی اور پس و پیش کی اصل وجہ ہسپتال میں ادویات کی نایابی اور طبی عملے کی عدم موجودگی تھی جس سے زخمیوں اور ان کے عزیز و اقارب سمیت عوام میں کافی اشتعال اور بے چینی پائی جاتی تھی۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تبدیلی کا آغاز شعبہ صحت سے کرکے عوامی جانوں کی تحفظ یقینی بنایا جائے ۔'